11 فروری 2013 - 20:30

ترکی کے حکام نے ترکی اور شام کی مشترکہ سرحد پر کل ہونیوالے دھماکے کے بارے میں تحقیقات کے آغاز ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ابنا: ترکی کے نائب وزیراعظم اور حکومت کے ترجمان بولنت آرینج نے اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جلوہ گز" سرحدی گذرگاہ پر کل ہونیوالے دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز ہوا ہے ۔
مذکورہ علاقے میں کل شام ہونیوالے کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 50دیگر زخمی ہوئے ۔
بولنت آرینج کے مطابق کار بم دھماکے کی جگہ پر ترکی کے امدادی کارکن اور شام کے پناہ گزین موجود تھے اور اس موضوع کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ کیا دھماکہ خودکش تھا یا نہیں؟
ترکی کے وزیر عدلیہ ، وزیر داخلہ اور وزیر تجارت نے اس واقعے کے جائزہ لینے کےلئے حاتای صوبے کا دورہ کیا ہے۔

.......

/169